ج*حیدرآباد، انجمن تاجران پاکستان کی نو منتخب باڈی کے زیر اہتمام اجلاس

سندھ سے مدعو تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کیا اور اپنے مسائل اور انکے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا

منگل 21 مئی 2024 20:25

$ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) انجمن تاجران پاکستان کی نو منتخب باڈی کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد کیاگیا سے جس میں وفاقی محتسب سیکریٹریٹ حیدرآباد اورمیرپورخاص ریجن کے انچارج ایمبیسیڈر (ر) ڈاکٹررضوان نے شرکت کی -اجلاس میں پورے سندھ سے مدعو تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کیا اور اپنے مسائل اور انکے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے حیسکو کی جانب سے ناجائز ڈیٹیکشن بلز پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور مستقبل میں ہڑتالوں مظاہروں اوحیسکو کے دفاترکا گھیرا کرنے کا عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر رضوان نے اپنے خطاب میں تاجر تنظیموں کے نمایندوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلاو گھیراو کے بجائے قانونی طریقے سے ناصرف ناجائز ڈیٹیکشن بلز کے مسئلے بلکہ کسی بھی وفاقی ادارے بشمول نادرا، پاسپوٹ آفس، پوسٹ آفس، اسٹیٹ لائف، ای او بی آئی یا پنشن سے متعلق معاملات میںبد انتظامی سے متعلق وفاقی محتسب کے آفس جوکہ اسٹیٹ لائف بلڈنگ حیدرآباد کی چھٹی منزل پرواقع ہے میں آ کر اپنی شکایات تحریری طور پریا آن لائین درج کرواکر مسائل حل کروائے جاسکتے ہیں-اجلاس میں شہر کے تاجروں کے علاو ہ نو منتخب باڈی کے صدر ملک ادریس، ایف بی آر کے کمشنر خالد ملک، ایم پی اے راشد خان, ہیومن رائٹس یوتھ سندھ کے صدر شعیب ملک، عمران سہروردی، جاوید اقبال، ضیاقریشی اور جنید ڈاہری نے بھی شرکت کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں