صوبائی وزیر برائے جیل خانہ علی حسن زرداری کا سینٹرل جیل حیدرآباد کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 14:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ ‏‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق سندھ کی جیلوں کو بہتر بنانے کے لیئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا اظہار انہوں نے منگل کوحیدرآباد سینٹرل جیل کے مختلف بیرکس،ہسپتال اور باورچی خانے کا معائنہ کرنے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

جیل کے دورہ پر آئے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ‏قیدیوں کی اصلاح اور انہیں معاشرے کا معزز شہری بنانے کیلئے جیلوں میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں مختلف ہنروں کی تربیت دی جارہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری کو جیل کے اعلیٰ حکام نے جیل خانہ جات کے کھانوں کے مینوئل اور دیگر اہم مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں