‘حیدرآباد، قتل ہونے والی لڑکی کے کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 19 مئی 2024 19:25

_حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) حیدرآباد بھیل اتحاد کی جانب سے ایک ہفتہ قبل کراچی میں مبینہ قتل ہونے والی لڑکی کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر جگدیش کمار، رانا پردیپ کمار، ایڈوکیٹ سنیل اور دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے درخشاں تھانہ کی حدود میں ایک بنگلے میں کام کرنے والی 16سالہ لڑکی پاریا بھل کو قتل کر دیا گیا اور قتل کی رات چار بجے بنگلہ کے مالک عنایت علی خان نے مقتولہ کے چچا کو فون پر اطلاع دی کہ لڑکی پاریا بھیل نے خودکشی کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کے 8روز بعد واقعے کا کیس درج کیا لیکن ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا ہے جبکہ میڈیکل ا لیگل افیسر کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے اور ہمیں شک ہے کہ درخشار تھانہ کی پولیس اور میڈی کو لیگل افیسر ملی بھگت کر کے لڑکی کے قتل کے اس کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں .انہوں نے آئی جی سندھ پولیس سے اپیل کی کہ مزدور لڑکی کے قتل واقعے کا نوٹس لے کر ورثا ء کو انصاف فراہم کیا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں