باسمتی چاول کی برآمدات میں51.7 فیصد، پھلوں وسبزیوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

بدھ 19 فروری 2020 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) رواں مالی سال کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں51.7 فیصد جبکہ پھلوں اور سبزیوں میں 11 فیصد اور تیار ملبوسات کی برآمدات میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری 2019-20ء باسمتی چاول کی برآمدات میں 51.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں اس سے گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 67.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں اوسطاً 31 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اکتوبر 2018ء کے بعد تیار ملبوسات کی برآمدات میں مسلسل 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جنوری 2020ء کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 11 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ نٹ ویئرز کی برآمدات میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سوتی کپڑے کی برآمدات میں 3.6 فیصد اور تولیہ کی برآمدات میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں