فرنیچرکی برآمدات میں گیارہ ماہ کے دوران 8.40 فیصد کمی ہوئی، پی بی ایس

منگل 17 جولائی 2018 12:37

فرنیچرکی برآمدات میں گیارہ ماہ کے دوران 8.40 فیصد کمی ہوئی، پی بی ایس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) مالی سال 2017-18ء کے 11ماہ میں فرنیچرکی برآمدات میں 8.40 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2017ء تا مئی 2018ء کے دوران پاکستان نے فرنیچرکی برآمدات سے 3.729 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.40 فیصدکم ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2017ء میں فرنیچر کی ایکسپورٹ سے 4.71 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں