گزشتہ مالی سال کے دوران گندم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، 236.399 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے گندم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر جون 2018 ء تک پاکستان نے 1.189 ملین میٹرک ٹن گندم کی برآمدات سی236.399 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 22 ہزار688 اعشاریہ89 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2016-17ء کے دوران پاکستان نے 3ہزار 937 میٹرک ٹن گندم کی برآمدات سے 1.038 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاتھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن میں گندم کی بمپرپیداوار، گندم کی برآمد کیلیئے سہولیات کی فراہمی اوربین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کی جانب سے گندم کی خریداری کے تناظرمیں ملک سے گندم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں