تاجر برادری ٹیکس شکایات کے ازالے کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کی خدمات سے فائدہ اٹھائے، طارق احد نواز
ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے آسان اور سہل ٹیکس نظام اشد ضروری ہے، شیخ عامروحید
پیر 24 ستمبر 2018 19:08
(جاری ہے)
اسی طرح سال 2018میں 30جون تک 901شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 772کو نمٹالیا گیا۔
انہوںنے کہا کہ 583شکایات میں سے 457 شکایات کا فیصلہ متاثرین کے حق میں کیا گیا اور صرف 126شکایات کا فیصلہ ان کے خلاف کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ جب کوئی شکایت کسی ٹیکس دہندہ سے وصول ہوتی ہے تو اس کو ایف بی آر یا متعلقہ فیلڈ آفس کو بھیجا جاتا ہے اور ان کا جواب پھر متاثرہ ٹیکس دہندہ کو بھیجا جاتا ہے تا کہ وہ اپنا ردعمل دے سکے۔ انہوںنے کہا کہ اگر کوئی غلطی ثابت ہو جائے تو ایف بی آر کو اس کا ازالہ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان کا ادارہ متاثرین کو مفت اپنی خدمات فراہم کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کو شکایت درج کرنے میں معاونت بھی کرتا ہے۔طارق احد نواز نے کہا کہ ان کے ادارے میں شکایت درج کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے کیونکہ کوئی بھی متاثرہ ٹیکس دہندہ ذاتی طور پر، کوریئر سروس ، ای امیل، اور فیکس کے ذریعے اپنی شکایت درج کراسکتا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین وفاقی ٹیکس محتسب کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن بھی اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ ہر درج شدہ شکایت کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے تاجر برادری اپنی تجاویز دے جن پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے آسان اور سہل ٹیکس نظام کی تشکیل وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کو فروغ دینے اور ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے ایک مستعد اور فعال وفاقی ٹیکس محتسب کی موجودگی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے چکر لگانے کی بجائے متاثرہ ٹیکس دہندگان کو وفاقی ٹیکس محتسب سے سستا اور مفت انصاف ملنے سے نہ صرف شکایات میں کمی ہو گی اور ایف بی آر کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ اس سے ملک کے ٹیکس ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے ریفنڈ کی مد میں ایف بی آر کے پاس رکے رہتے ہیں اور محکمہ ان کو بروقت کلیئر کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتا رہتا ہے لہذا وفاقی ٹیکس محتسب ان رکے ہوئے ریفنڈز کی بروقت ادائیگی کرانے میں معاونت کرے جس سے ٹیکس دہندگان کو کافی ریلیف ملے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، باصر دائود، میاں شوکت مسعود، افتخار انور سیٹھی، خالد چوہدری ، میاں خالد، میاں محمد رمضان اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ٹیکس دہندگان کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
وزیرداخلہ ایوان میں کیوں نہیں آتے، خالد لوند
ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر، اٹارنی جنرل کو نوٹس
مٹیاری،بچوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 دم توڑ گئے
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ