رواں مالی سال کے دوسرے ماہ اگست میں چائے کی قومی درآمدات میں 2.41 فیصد کی کمی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:23

رواں مالی سال کے دوسرے ماہ اگست میں چائے کی قومی درآمدات میں 2.41 فیصد کی کمی
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے دوسرے ماہ اگست میں چائے کی قومی درآمدات میں 2.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2018ء کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 49.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اگست 2017ء کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 50.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اگست 2017ء کے مقابلہ میں اگست 2018ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 1.2 ملین ڈالر یعنی 2.41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں