تاجر برادری منی بجٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعت کاروں، زراعت اور سٹاک مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں کیلئے مراعات کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے،ان سے زرعی شعبے ، صنعت و تجارت کو موثر فروغ ملے گا ، ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ، معیشت تیزی سے بحال ہو گی، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
جمعرات 24 جنوری 2019 17:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں کو ہر ماہ ودہولڈنگ ٹیکس کی سٹیٹمنٹ فائل کرنا پڑتی تھی جو ان کیلئے مشکلات کا باعث تھی تاہم حکومت نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے سال میں صرف دو دفعہ مذکورہ سٹیٹمنٹ کو فائل کرنے کی سہولت دے دی ہے جو قابل تعریف ہے۔
انہوںنے کہا کہ حکومت نے قرضوں کی مد میں بینکوں کی آمد ن پر بھی انکم ٹیکس کو 35فیصد سے کم کر کے 20فیصد کر دیا ہے جو ایک قابل ستائش اقدام ہے ۔اس سے بینک چھوٹے کاروباری اداروں، ایس ایم ایز، زراعت اور کم آمدنی والے افراد کو مزید سستے قرضے فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے فائلرز کیلئے بینکوں کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا ہے جو ایک مثبت فیصلہ ہے ۔اس سے فائلرز کو ریلیف ملے گا، نان فائلرز کو ترغیب ملے گی کہ وہ فائلر بنیں جبکہ بینکوں کے کیش ڈیپازٹ بھی بہتر ہوں گے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ اکنامک ریفارمز پیکچ میں حکومت نے جو مراعات فراہم کی ہیں اس سے تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ میں یکم مارچ 2019ء سے 30جون 2023ء کے درمیان قابل تجدید توانائی کی پیداوار کا ایکوپمنٹ تیار کرنے کیلئے لگائے جانے والے نئے صنعتی یونٹس کو پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دی ہے جو بہت حوصلہ افزاء ہے۔ اس سے صنعتی شعبے اور صارفین کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے گرین فیلڈ صنعتوں کو بھی درآمداتی پلانٹ و مشینری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی ہے جس سے اس شعبے میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے ریفنڈ کی مد میں ایف بی آر کے پاس پھنسے ہوئے ہیں جس سے ان کو مالی مسائل کا سامنا ہے تاہم انہوںنے کہا کہ حکومت نے ایسے ٹیکس دہندگان کو پرامژری نوٹ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے جس سے امید ہے کہ ریفنڈ کے مسائل بہتر حل ہوں گے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت نے معاشی اصلاحات کے تحت جن مراعات کا اعلان کیا ہے اس سے سٹاک مارکیٹ کو بہتر فروغ ملے گا اور صنعتکاری و سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا جس سے معیشت تیز ی سے بحال ہو گی اور ملک میں ترقی و خوشحالی کا عمل شروع ہو گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
قومی اداروں کی نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا ..
بلدیاتی ادارہ جات کے مالی مسائل کے حل کے لیے ایک ارب روپے کا خطیر فنڈ فراہم کریں گے، راجہ فیصل ممتاز ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب
ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ کی 9 مئی کو ملک کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی