شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں اورمجموعی کھاتوں کے حجم میں اضافہ

منگل 22 اکتوبر 2019 12:51

شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں اورمجموعی کھاتوں کے حجم میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) رواں کلینیڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں اورمجموعی کھاتوں کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 7.99 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.91 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 7.336 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔اسی طرح جون 2019ء کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 8.096 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں شیڈول بنکوں کے مجموعی کھاتوں میں اضافہ کی شرح 9.52 فیصد رہی۔سٹیٹ بنک کے مطابق کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 1کروڑ37 لاکھ 47 ہزار 355 ملین روپے ریکارڈ کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.52 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم ایک کروڑ، 25 لاکھ ،51 ہزار 434 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں