نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کا جاری مالی سال میں بعد ازٹیکس منافع 1042 فیصد بڑھ گیا

پیر 16 مئی 2022 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (نیٹ سول) کا بعد ازٹیکس منافع جاری مالی سال میں 1042 فیصد بڑھ گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 22-2021 کے دوران نیٹ سول کو 877 ملین روپے خالص آمدن ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 21-2022 کے لئے کمپنی کو 77 ملین روپے خالص آمدنی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران نیٹ سول ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 800 ملین روپے یعنی 1042 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.86 روپے کے مقابلہ میں 9.076 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ کمپنی کے خالص ریونیو میں 26 فیصد اضافہ جبکہ متفرق اخراجات میں 46 فیصد اور مالیاتی اخراجات میں 4 فیصد کمی کے نتیجہ میں نیٹ سول کی بعد از ٹیکس آمدنی کے اضافہ میں مدد ملی ہے۔\395

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں