جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

منگل 23 اپریل 2024 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش جرمنی کے ڈسلڈورف میں11سے 14نومبر تک جاری رہے گی جس میں میڈیکل ، ڈینٹل ، سرجیکل آلات اور ہسپتال سے وابستہ آلات اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں