ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 25 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 20.83 فیصد، پیاز14.43 فیصد، چکن 11.64 فیصد، آٹا4.92 فیصد، انڈے 4.45فیصد، سرخ مرچ پاوڈر3.86 فیصد، کیلا 3.30 فیصد، ایل پی جی 2.22 فیصد اورلہسن کی قیمت میں 0.43 فیصدکی کم ہوئی، اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 1.80 فیصد، پاوڈرملک 1.30 فیصد، ڈھائی کلوبناسپتی گھی 0.70 فیصد، دال ماش 0.65 فیصد، چینی 0.60 فیصد، گڑ0.59 فیصد، پکی دال 0.56 فیصد، اورمٹن کی قیمت میں 0.51 فیصدکااضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر1.30 فیصدکی کمی ہوئی، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.29 فیصد، 1.16فیصد، 1.17 فیصد اور 1.02 فیصدکی کمی ہوئی۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں