ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ریکارڈ

منگل 14 مئی 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 1 سو روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 1 سو کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 943 روپے کی کمی سے 207,733 روپے سے کم ہو کر 206,790 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 190,422 روپے سے کم ہو کر 189,479 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,349 ڈالر سے کم ہو کر 2,337 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں