صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا جی الیون مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

بدھ 15 مئی 2024 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ آئی سی سی آئی ممبران کے مسائل کے حل کے لیے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز سے مکمل تعاون کرے گا۔یہ بات انہوں نے جی الیون مرکز میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

فلٹریشن پلانٹ کے تمام اخراجات انہوں نے خود برداشت کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارپوریٹ اور سماجی ذمہ داری کے تحت تاجروں اور عوام الناس کے فائدے کے لیے دارالحکومت کے مختلف کاروباری مراکز میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی دلی خواہش ہے کہ اسلام آبا چیمبر کا اپنا ہسپتال، سکول، یونیورسٹی اور ایئر پورٹ ہو جس سے تمام ممبران فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجر برادری کے سی ڈی اے، پولیس، ایم سی آئی اور دیگر اداروں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مراکز کی تعمیر و ترقی کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جلدتمام مراکز میں سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ حل کیا جائے گا اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

اپنے خطاب میں صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز نعیم اختر اعوان نے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر صدر آئی سی س آئی احسن ظفر بختاوری کا شکریہ ادا کیا اور یہ عہد کیا کہ تاجر ہر طرح سے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سابق صدر آئی سی سی آئی اور سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد کے تاجر خوش قسمت ہیں کہ ان کی نمائندگی متحرک قیادت کر رہی ہے جو اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور اپنی بھلائی اور ملکی ترقی کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔چیئرمین ٹریڈرز گروپ عاصم عباسی نے تاجروں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا جس میں تاجروں کے فلٹریشن پلانٹ کے خواب کی تکمیل بھی شامل ہے۔تقریب میں گروپ لیڈر آفتاب گجر، جنرل سیکرٹری فرخ خان،سابق صدر آئی سی سی آئی زبیر احمد ملک، گروپ لیڈر بلیو ایریا، یوسف راجپوت، شبیر ملک، ناصر چوہدری۔ چودھری. وسیم، سیف الرحمان، فیضان شہزاد، عباس ہاشمی، فصیح اللہ خان، خالد چوہدری۔ ضیاء چوہدری موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں