صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پر ایرانی حکومت ، عوام اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، صدراسلام آباد چیمبر

پیر 20 مئی 2024 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر کی شہادت سانحہ عظیم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت ، عوام اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ احسن بختاوری نے کہاکہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں