پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 75517.48 پوائنٹس پر بند

پیر 27 مئی 2024 18:06

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 75517.48 پوائنٹس پر بند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 75517.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 52 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس کے برعکس 230 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 446.07 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 16.40 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈکس 167.08 پوائنٹس کی کمی کے بعد 24277.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.34 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ کے الیکٹرک کے 55596310 حصص، سائمیٹری گروپ لمیٹڈ کے 40663666 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 29465739 حصص کا لین دین ہوا۔پاکستان جنرل انشورنس لمیٹڈ، گریز لیزنگ لمیٹڈ اور پی کے جی آئی ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں