علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2019 میں داخلہ جمع کرانے والے طلبہ کیلئے اہم معلومات جاری کر دیں
داخلہ مکمل ہونے پر طلبہ کوموبائل فون پر تصدیقی پیغام موصول ہو گا داخلہ کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں امیدواران کو جون کے پہلے ہفتہ میں یونیورسٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت
ہفتہ 23 مارچ 2019 23:20
(جاری ہے)
میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کیلئے داخلہ ٹسٹ اور انٹرویو متعلقہ شعبہ منعقد کرے گا۔
منتخب ہونے والے امیدواران کو موبائل فون پر پیغام بھی بھیجا جائے گا اور شعبہ داخلہ کی طرف سے فیس جمع کروانے کیلئے بنک چالان بھیجا جائے گا۔ میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ داخلوں کے عمل کے متوازی کتب بھیجنے کا سلسلہ بھی مارچ کے آخر میں شروع ہو جائے گا۔ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے کتب موصول ہوں گی۔ داخلہ اور کتب رسانی کا عمل مئی کے آخر تک جاری رہے گا۔داخلہ کی تصدیق نہہونے کی صورت میں امیدواران کو جون کے پہلے ہفتہ میں یونیورسٹی سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔مطالعے کی مدت(study period) کا آغاز مئی کے آخر سے ہو گا۔مطالعاتی مرکز اور ٹیوٹر کی معلومات متعلقہ ریجنل آفس سے ارسال کی جائیں گی۔ یہ معلومات ویب سائٹ پر بھی میسر ہوں گی۔مطالعے کی مدت چار ماہ میں ہو گی۔ اس کے دوران مشقیں حل کر کے مقررہ تاریخوں تک ٹیوٹرز کو بھجوانا ہوں گی اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی ورکشاپ میں شمولیت لازم ہو گی۔چند پروگرامز کی لازمی اور فاصلاتی نظام پر پیش کئے گئے پرو گرامز کی اختیاری کلاسیں مطالعے کی مدت کے دوران منعقد ہوں گی۔ کلاسز کا نظام الاوقات کتب کے ساتھ موصول ہو گا اور مطالعاتی مرکز کی اطلاع ٹیوٹرز کی معلومات کے ساتھ ریجنل آفس سے موصول ہوں گی۔ سمسٹر کے اختتام پر فائنل امتحان ہو گا جس کے لئے صرف وہی طلبہ اہل ہوں گے جو مشقیں پاس کر لیں گے۔ فائنل امتحان تقریباً ستمبر میں منعقد ہوں گے۔ طلبہ سے متعلق زیادہ تر معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ پر میسر ہوتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے متعلقہ ریجنل آفس سے رابطہ کریں یا متعلقہ شعبہ کو ای میل کریں۔ شکایات کے ازالہ کے لیے ویب سائٹ پر خود کار نظام بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف کی ملاقات
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 17مئی کو تلور کے شکار کیلئے زمین الاٹمنٹ کیس پر ..
سپیکر سردار ایاز صادق کی سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس وصولی کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ..
سینٹرل ایشین والی بال لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی، ایونٹ (کل) سے شروع ہوگا
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کے منصوبہ ..
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے ..
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
سی پیک کے تحت پاک چین زرعی ترقی پر توجہ دینے اورٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرین
روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں