تعلیمی اداروں کو ملنے والی بسوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کا 11 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر وفاقی نظامت تعلیمات کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 اپریل 2019 19:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں کو ملنے والی بسوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز نے 11 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر وفاقی نظامت تعلیمات کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز کے تحت ملنے والی بسوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تاہم بجٹ منظور نہیں کروایا گیا۔

گیارہ ماہ سے عملہ کو تنخوائیں جاری نہ سکی ہیں، جس کے بعد مظاہرین نے وفاقی نظامت تعلیمات کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواؤں کی عدم ادائیگی سے گھروں میں فاقے ہیں، تنخوائیں جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں