علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’ارلی چائیلڈ ایجوکیشن اینڈ کئیر‘‘ پر 2روزہ تیسری عالمی کانفرنس 25 اور 26 ستمبر کو منعقد ہوگی

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:54

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’ارلی چائیلڈ ایجوکیشن اینڈ کئیر‘‘ پر 2روزہ تیسری عالمی کانفرنس 25 اور 26 ستمبر کو منعقد ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان الائنس برائے ارلی چائیلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ ،ْ روپانی فائونڈیشن ،ْ وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور قراکرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے’’ارلی چائیلڈ ایجوکیشن اینڈ کئیر‘‘ پر 2روزہ تیسری عالمی کانفرنس25 اور 26 ستمبر کو منعقد ہو گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم افتتاحی سیشن کی صدارت کریں گے۔

کانفرنس ہال کے احاطے میں ای سی ڈی ماڈلز کی نمائش بھی ہوگی۔ اس سال یہ کانفرنس ’’ارلی چائیلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ کا وعدہ : ابتدائی سالوں میں سرمایہ کاری‘‘ کے تھیم کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس میں 500کے قریب قومی و بین الاقوامی سطح کے ای سی ڈی ماہرین ،ْ پریکٹیشنرز ،ْ محققین ،ْ قانون دان ،ْ پالیسی میکرز ،ْ ڈونرز اور والدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سکالرز ولادت سے قبل اور پیدائش کے بعد بچے اور ماں کی عذائیت ،ْ بچے کی ابتدائی پرورش اور مستقبل کے تعین پر مقالے پیش کریں گے۔ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودنے کہا ہے کہ کانفرنس کے 2روزہ مباحثوں میں شرکاء ارلی چائیلڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے قانون ساز اداروں کے لئے ڈراپ پالیساں مرتب کرنے پر غور و فکر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پیش کردہ مقالوں میں سے منتخب مقالوں کو یونیورسٹی کے ارلی چائیلڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن کے جنرل میں شائع کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں