اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء فیسوں میں اضافے اور میرٹ سکالر شپ بحالی کیلئے سڑکوں پر آگئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء فیسوں میں اضافے اور میرٹ سکالر شپ بحالی کیلئے سڑکوں پر آگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو طلباء تنظیموں کی جانب سے احتجاج فیسوں میں اضافہ کے خلاف اور میرٹ سکالر شپ بحالی کیلئے کیا گیاطلبہ کے احتجاج میں نئے ہاسٹلز کا مطالبہ بھی شامل تھا ۔طلباء تنظیموں نے کہاکہ سیکورٹی کے نام پر طلبہ و طالبات کی بذلیل بند کی جائے،احتجاجی واک یونیورسٹی کے اندر اسلامک یونائیٹڈ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت کی گئی۔تنظیموں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم یونیورسٹی کے اندر اور باہر شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں