اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

جمعہ 26 اپریل 2024 21:05

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024ئ کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ15مئی تک توسیع کر دی ہے،قبل ازیں داخلوں کی آخری تاریخ 25۔اپریل مقرر تھی۔گذشہ روز شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو بریف کیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں انہوں نے داخلوں کی تاریخ میں مزید اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ باتیں نوٹس میں آنے کے بعد وائس چانسلرنے تاریخ میں توسیع کی منظوری دے کر کسی بھی مجبوری کے تحت فیس بروقت ادا نہ کرنے والے طلبہ کو فارم اور فیس جمع کرنے کا ایک اور موقع فراہم کردیا ہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی ای)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)،بی بی اے پروگرامز، ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز، بی ایس پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کے خواہشمند نئے اور پہلے سے داخل(جاری طلبہ) اب نئی تاریخ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سمسٹر بہار 2024ئ کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلوں کی تفصیلات، فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلوں کے بارے میں معلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتراور یونیوسٹی سے معلومات لی جاسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں