دس ارب کی پیشکش ، عمران خان ن رقم کی پیشکش کرنے والے شخص سے رابطہ کر لیا

رقم کی پیشکش کرنے والے نے عمران خان سے نام نہ بتانے کی درخواست کر دی۔کاشف عباسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 12:06

دس ارب کی پیشکش ، عمران خان ن رقم کی پیشکش کرنے والے شخص سے رابطہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار کاشف عباسی نے بتایا کہ دس ارب روپے کی پیشکش کے بیان کے بعد عمران خان سے اس شخص کا نام بتانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ کاشف عباسی نے بتایا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے رقم کی پیشکش کرنے والے سے رابطہ کیا لیکن اس شخص نے اپنا نام نہ بتانے کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

کاشف عباسی نے بتایاکہ انٹرویو کے دوران عمران خان نے اس شخص کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ میں آپ کا نام لینا چاہتا ہوں۔ لیکن انہوں نے عمران خان سے نام نہ لینے کی درخواست کر دی۔ عمران خان کی کوشش تھی کہ معاملہ سنگین ہونے کی وجہ سے نام بتانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ، لہٰذا نام بتا دیا جائے لیکن رقم کی پیشکش کرنے والے شخص نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ وہ لاہور کے بزنس مین ہیں اور نام لینے سے ان کے لیے مشکل بڑھ جائے گی۔ کاشف عباسی نے کہا کہ جو توجہ پانامہ کیس اور جے آئ ٹی پر ہونی چاہئیے تھی وہ اچانک عمران خان کے دس ارب روپے والے بیان کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں