سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں پارلیمانی وفد کوریا میں منعقد ہونیوالی یو رو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسر ی میٹنگ میں شر کت کریگا

جمعرات 22 جون 2017 14:35

سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں پارلیمانی وفد کوریا میں منعقد ہونیوالی یو رو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسر ی میٹنگ میں شر کت کریگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سر براہی میں 4رکنی پارلیمانی وفد جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیو ل میں 26سے 28جون کو منعقد ہونے والی یورو ایشین ممالک کے سپیکر ز کی دوسر ی میٹنگ میں شر کت کرے گا ۔وفد 25جون کو سیول روانہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

وفد میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر ،ملک قیصر احمد شیخ اور چوہدری عابد رضا شامل ہو نگے سردار ایاز صادق سپیکرز میٹنگ کے علاوہ سیول میں اپنے قیام کے دوران ایشیاء اور یو رپین ممالک سے آئے ہوئے اپنے ہم منصوبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں پارلیمانوں کے درمیان روابط کوفروغ دینے اور اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں