ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض دے گا، معاہدے پر دستخط ہو گئے

جمعرات 22 جون 2017 15:04

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض دے گا، معاہدے پر دستخط ہو گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق محمود پاشا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شاہونگ یانگ نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اصلاحاتی پروگرام کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول اور سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت، توانائی اورسرکاری شعبے کے زیر انتظام اداروں میں پائیدار بنیادوں پر اصلاحات سے پائیدارترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں