عمران خان سمیت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کوئٹہ اور پاراچنار میںدھماکوں کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ،شہدا اور زخمیوں کے ورثا سے اظہار یکجہتی،

دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے متزلز نہیں کر سکتے ،دہشت گرد بزدل ہیں اور انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ،بہت جلد ان انسانیت کے ان دشمنوں کا قلہ قمہ ہو جائے گا ، دہشت گردوں کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ناگزیر ہے ، دعا ہے کہ اللہ شہدا کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو صحت یاب فرمائے ، عمران خان

جمعہ 23 جون 2017 21:21

عمران خان سمیت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کوئٹہ اور پاراچنار میںدھماکوں کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ،شہدا اور زخمیوں کے ورثا سے اظہار یکجہتی،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے متزلز نہیں کر سکتے۔ نہتے شہریوں پر حملہ انتہائی درجے کی بزدلی ہے ،معصوم پاکستانیوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں۔ وہ جمعہ کو کوئٹہ اور پارا چنار میں دھماکوں کی شدید مذمت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔پارا چنار مین دھماکوں کے حوالے سے انہوں نے پختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنایا جائے۔پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود اور چیف آف سٹاف نعیم الحق سمیت تمام اعلی قیادت نے بھی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اورشہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں