4فروری کو سید پرویز مشرف کا سر فخر سے بلند کر دیں گے،راجہ شاہد حسین

اے پی ای، ایل پاسدار نے 4فروری کے جلسے کی بھرپورتیاریاں شروع کر دی ہیں، گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ پاسدار کے مرکزی صدر راجہ شاہد حسین اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جمشید خان حلبی نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کی4فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو کامیاب کر کے اپنے پارٹی قیادت کا سر فخر سے بلند کر دیں گے۔سید پرویز مشرف چترال اور گلگت بلتستان کے عوام سے خصوصی پیار کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں قیام پذیر گلگت بلتستان کے عوام سے توقع ہے کہ جلسے میں بھرپورشرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے 4فروری کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ گلگت بلتستان کی اسلام آباد میں رہائشی کمیونٹی کے نمائندوں سے ایک کارنرمیٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری اسد محمود اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوران گفتگو اے پی ایم ایل پاسدار کے راہنماں نے کہا کہ ہم 4فروری کو ہونے والے جلسے کو کامیاب کرنے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ہمیں پوری امید ہے کہ پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور دیگر پارٹی قیادت جلسے کی کامیابی پر خوش ہوں گے اور ان کا سر فخر سے بلند ہوگا۔ سید پرویز مشرف کو گلگت بلتستان کے عوام سے خصوصی پیار ہے ۔اقتدار میں آ کر گلگت بلتستان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کارنرمیٹنگ کے شرکاکو پارٹی کے ہونے والے جلسے میںشرکت کی بھرپور دعوت دی۔میٹنگ کے شرکانے پارٹی راہنماں کو جلسے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں