او آئی سی کی بلوچستان میں انتخابی مہم کی ریلی پر خود کش حملے کی شدید مذمت

سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثمین کادہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:45

او آئی سی کی بلوچستان میں انتخابی مہم کی ریلی پر خود کش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم(او آئی سی )کے جنرل سیکرٹری نے بلوچستان میں انتخابی مہم کی ریلی پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ او آئی سی کی پریس ریلیز کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثمین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ اس بہیمانہ کارراوائی کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے نیک تمنائوں کااظہار کیا ہے ۔انہوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی ( خواہ کسی شکل میں ہو کے خلاف او آئی سی کے اصولی موئقف کا اعادہ بھی کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں