پی آئی اے کے طیارے میں پرچم تھامے غیرملکی خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل
نیب نے غیر ملکی خاتون کی قومی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا…ویڈیو سے ایئرلائن کا کوئی تعلق نہیں ہے ،ْترجمان پی آئی اے غیرملکی خاتون کے رقص کی ویڈیوپی آئی اے کے پیج پر شیئر کی گئی تھی جسے ہٹادیا گیا ہے ،ْیہ اس سے پہلے ہی وائرل ہوگئی تھی ،ْ بیان
پیر 13 اگست 2018 23:42
(جاری ہے)
دوسری جانب نیب نے غیر ملکی خاتون کی قومی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسے پہنچی قومی پرچم کی بیحرمتی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کی بیحرمتی کرنے والے سے رعایت نہیں کی جائے گی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو اور متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ادھر پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے ایئرلائن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق ویڈیو پی آئی اے کے مارکیٹنگ ڈپارمنٹ کے بعض افسران نے تیار کی اور آفیشل پیچ پر شیئر کردی تاہم اس ویڈیو سے متعلق منفی پیغامات ملے اور دیکھنے والوں نے اسے قومی پرچم کی بے حرمتی قرار دیا۔ویڈیو پاکستان کے کسی ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریامیں کھڑے پی آئی اے کے ٹیون اوٹر طیارے میں فلمائی گئی جس میں پاکستانی لباس پہنے اور قومی پرچم لئے غیرملکی خاتون پہلے طیارے میں سیٹوں کے درمیان اورپھر طیارے سے باہر آکر ڈانس کرتی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرملکی خاتون کے رقص کی ویڈیوپی آئی اے کے پیج پر شیئر کی گئی تھی جسے ہٹادیا گیا ہے لیکن یہ اس سے پہلے ہی وائرل ہوگئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ غیرملکی خاتون ایئر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں کیسے پہنچی، سوال یہ بھی ہے کہ ایئرپورٹ کے انتہائی حساس مقام پر غیرملکی خاتون بغیر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی اجازت کے نہیں پہنچ سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کے اندر فلم بندی بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی تو یہ اجازت کس نے دی اور کسی کی درخواست پر دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگ زیب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ،کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب اور آزاد جموں و کشمیر ..
ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے،وزیراعظم کو ..
اسلام آباد پولیس کے 323افسران محکمانہ ترقی کے امتحان میں کامیابی
آئیسکو نے بدھ کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا فورس کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،48کنسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی ..
آئی جی اسلام آباد کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کنسٹیبل نثار کی تیمارداری کی
وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانیوالی6افسران کے بچوں کو بھرتی ..
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد،تحریک "نشہ اب نہیں "کے آغاز سے لے کر اب تک منشیات فروشی میں ملوث 204ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات