بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دًل نے نجوت سنگھ سدھو کا سر لانے والے کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا

سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی

منگل 21 اگست 2018 16:41

بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دًل نے نجوت سنگھ سدھو کا سر لانے والے کو 5لاکھ روپے دینے کا  اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم نے وزیرا عظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام رکھ دیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھارت کی ایک ہندوں پسند تنظیم بجرنگ دًل نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کے سر لانے والے کو 5لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ نجوت سنکھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی جس پر سدھو کو بھارت میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں