ْسپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی سزا پر عمل درآمد روک دیا

منگل 18 ستمبر 2018 18:17

ْسپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی سزا پر عمل درآمد روک دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی سزا پر عمل درآمد روک دیا ہے۔منگل کو سپریم کورٹ میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چاروں ملزمان کی سزا پر عمل در آمد روکتے ہوئے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جبکہ جسٹس عظمت سعید نے معاملہ لارجر بینچ کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے ملزمان میں محمد شیر، اسرار احمد، عبدالمجید اور محمد عمر شامل ہیں، محمد شیر کو فوجی عدالت نے سوات میں سرکاری سکول جلانے پر سزائے موت سنائی،اسرار احمد اور عبد المجید کو مالم جبہ میں پی ٹی ڈی سی موٹل جلانے پر سزائے موت سنائی گئی جبکہ بٹ گرام کے محمد عمر کو دہشت گردی کے الزام پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں