وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان اور بیلا روس کے سفیر وں کی الگ الگ ملاقات ،ْمختلف امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے ،ْ سفیروں کی ملاقات میں بات چیت

بدھ 19 ستمبر 2018 22:14

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان اور بیلا روس کے سفیر وں کی الگ الگ ملاقات ،ْمختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان کے سفیر ایریک بیش ایمبیو نے ملاقات کی۔ کرغزستان کے سفیر نے شفقت محمود کو وفاقی وزیر تعلیم بننے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم اور ہنر کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے اور میڈیکل، زراعت، دفاع اور سٹرٹیجک سٹڈیز کے میدان میں پاکستانی اور کرغزستان کی یونیورسٹیوں میں رابطے استوار کرنا ہوں گے۔

کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر اینڈرے ایرمولووچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم بیلاروس کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ جو معاہدے اور پروٹوکول ہوئے ہیں اس پر عملدرآمد پر تیزی سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔بیلاروس کی تعلیم کیلئے جو مشترکہ وزارتی کمیٹی ہے اس کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں کئی ایم او یو ہوئے ہیں۔ بیلاروسین سفیر نے کہا کہ ہمارے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں معاہدے ہیں اور اس تعاون کو مزید بڑھایئں گے۔ بیلاروس کے سفیر نے شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم بننے پر کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں