کوئٹہ میں پختون طلبہ پر تشدد کا معاملہ متعلقہ وزارت کو بھیجا جائے، چیئرمین سینیٹ

پیر 24 ستمبر 2018 22:12

کوئٹہ میں پختون طلبہ پر تشدد کا معاملہ متعلقہ وزارت کو بھیجا جائے، چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ میں پختون طلبہ پر تشدد کا معاملہ متعلقہ وزارت کو بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے طلباء نے پختون بلوچ طلباء کو پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لایا گیا تھا۔ اب کوئٹہ میں بھی پختون طلباء کو ایف سی نے کلچر شو کے انعقاد کے دوران مارا پیٹا ہے۔ طلباء نے اس پر احتجاج کیا ہے۔ وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ اس واقعہ کا نوٹس لے۔ ایف سی کو یونیورسٹی سے نکالا جائے۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ یہ معاملہ وزارت کو بھیجا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں