حلقہ این اے13- دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل نے کیس کی آئندہ سماعت 29 اکتوبر مقرر کر دی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:36

حلقہ این اے13- دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل نے کیس کی آئندہ سماعت 29 اکتوبر مقرر کر دی
ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این ای13- کے دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل نے کیس کی آئندہ سماعت 29 اکتوبر مقرر کی ہے۔ الیکشن ٹریبونل ابیٹ آباد میں دونوں طرف کے فریقین وکلاء ٹیموں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی حاجی صالح محمد خان کی طرف سے بابر اعوان ایڈوکیٹ کی ٹیم جبکہ سردار شاہجہان یوسف کی طرف سے اسد چوہان ایڈووکیٹ اور عامر ڈوگر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے۔ الیکشن ٹریبونل نے آئندہ سماعت 29 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔ سردار شاہجہان یوسف نے حلقہ این ای13 مانسہرہ کی32 پو لنگ سٹیشنوں کے نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں