احتساب عدالت اسلام آباد میں مرکزی ملزمان بابر اعوان

ایڈووکیٹ،راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سات ملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 21:22

احتساب عدالت اسلام آباد میں مرکزی ملزمان بابر اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر پر آج احتساب عدالت اسلام آباد میں مرکزی ملزمان بابر اعوان ایڈووکیٹ،راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سات ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیب نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں تفتیش کی تھی اور ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد ریفر کر دیا تھا۔پچھلی سماعت پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں عدالت سے استثنیٰ دیا جائے مگر ان کی استدعا عدالت نے مسترد کردی تھی۔عدالت آج ڈاکٹر بابر اعوان،راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں