چترال کے تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں‘

106 میگاواٹ کے پاور ہائوس کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا، منصوبہ بندی کمیشن

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ چترال کے تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں‘ چترال میں 106 میگاواٹ کا پاور ہائوس تیار ہے جس کا جلد افتتاح کردیا جائے گا اور شندور چترال شاہراہ بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے مزید فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی کے چترال کی ترقیاتی سکیموں کو پی ایس ڈی پی 2018-19ء سے خارج کرنے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ چترال کے پی ایس ڈی پی کے کل منصوبے 63 ارب روپے کے ہیں‘ جن میں سے 32 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اس سال ساڑھے چار ارب روپے مزید خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی سب سے اہم شاہراہ شندور چترال روڈ ہے۔

یہ بہت اہم منصوبہ ہے کیونکہ یہ قراقرم ہائی وے کا متبادل روٹ بھی ہے۔ اس کے لئے مزید 25 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں 106 میگاواٹ کا پاور ہائوس تیار ہے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاور ہائوس کی پہلی نیشنل گرڈ میں لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں