آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

ہفتہ 4 مئی 2024 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر مشاورت شروع کردی ہے ، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی وفاقی میں شمولیت پر 8 وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلز پارٹی کو دی جائیگی، صدرمملکت، چیئرمین سینٹ کے بعد پی پی پی کو دواور اہم ا?ئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے۔تاحال پیپلزپارٹی کی جانب سے کابینہ کا حصہ بننے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،پیپلز پارٹی کی سی ای سی اجلاس یا پھر ممبران کو نسل سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں