نواز شریف نے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کا نوٹس لے لیا

واقعہ کا علم ہوتے ہی صحافی کا علاج کرانے کا کہہ دیا ہے ،میںذاتی طور پر اور مسلم لیگ ن صحافیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں،تشدد میں ملوث گارڈ کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی،سابق وزیر اعظم مریم اورنگزیب کی پولی کلینک ہسپتال میں کیمرہ مین واجد علی کی عیادت

پیر 17 دسمبر 2018 20:45

نواز شریف نے کیمرہ مین واجد علی پر  تشدد کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد میں ملوث گارڈ کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی، سیدواجد علی پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں واقعہ کاسن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ۔اپنے سٹاف میں ایسا کوئی شخص نہیں برداشت کروں گا جو ایسے رویے کا مرتکب ہو واقعہ کا علم ہوتے ہی پارٹی رہنماؤں کو کیمرہ مین کا علاج کروانے کا کہا یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس طرح کوئی افسوسناک واقعہ مستقبل میں نہ ہو اور تشدد کرنے والے گارڈ کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔نواز شریف نے مریم ا ورنگزیب کو کیمرہ مین کا علاج کرانے کی مکمل ہدایات جاری کر دی ہیں جس پر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب پولی کلینک ہسپتال میں کیمرہ مین واجد علی کی عیادت کے لئے پہنچ گئیں ا نہوں نے کیمرہ مین کو یقین دلایا کہ تشدد کرنے والا گارڈ قانون کے کٹہرے میں ہو گا اور ن لیگ نے آپ کے تمام علاج معالجے کی زمہ داری اٹھائی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج واقعہ پر دکھ اور افسوس ہوا یہ آزادی صحافت نہیں ، ملزموں کے خلاف مکمل کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں