ملزمان کی سزا بڑھانے کا معاملہ ،

ملزمان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،سب کو اکھٹا سنیں گے، سپریم کورٹ

جمعرات 24 جنوری 2019 15:15

ملزمان کی سزا بڑھانے کا معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) سپریم کورٹ نے دوہرے قتل سے متعلق کیس میں ملزمان کی سزا بڑھانے کی درخواست پر سماعت کے دور ان کہا ہے کہ ملزمان نے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،ان سب درخواستوں کو اکھٹا سنیں گے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں بھلوال میں دوہرے قتل سے متعلق کیس میںمحمد شیر کی ملزمان کی سزا بڑھانے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سیشن عدالت نے پانچ ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہائیکورٹ نے سزا عمر قید میں بدل دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائیکورٹ کورٹ نے کہا مقتول فتح محمد اور نسیم اللہ ایک ایک گولی سے مر گئے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ ایک ہی گولی سے مقصد حاصل کر لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ دلیل تب کارگر ہوتی جب لاٹھی یا خنجر سے حملہ کیا جاتا۔چیف جسٹس نے کہاکہ آتشیں اسلحہ سے حملہ پر ہائیکورٹ کا یہ کہنا بے بنیاد ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان نے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،ان سب درخواستوں کو اکھٹا سنیں گے۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں