جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت لاپتہ افراد کمیشن کا اجلاس

لاپتہ افراد کے معاملہ عالمی توجہ حاصل کر چکا اس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، سربراہ کمیشن

منگل 26 مارچ 2019 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت منگل کو ان کے چیمبر میں اجلاس ہوا۔اجلاس کے ایجنڈے میں کمیشن کی جانب سے صوبائی ٹاسک فورس کو بھجوائے گئے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کیلئے صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو متعلقہ ٹاسک فورس کو حقیقی انداز میںفعال بنانے پر عملدرآمد یقینی بنانا شامل تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب فضیل اصغر،سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا راشد خان، چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد،ایڈیشنل سیکرٹری سندھ بابر قدیر نے شرکت کی۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اجلاس کے شرکائ کو لاپتہ افراد کے معاملہ کی اہمیت سے آگاہ کیا جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عالمی توجہ حاصل کر چکا ہے اس لئے اس معاملہ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں تمام شرکائ کو صوبائی ٹاسک فورس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کے حوالے سے ایک پروفارما دیاگیا۔جس پر تمام شرکائ نے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاسوں کو مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے صوبائی ٹاسک فورس کے کیسز میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں