اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی کام کروانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاق سے جواب طلب

جمعہ 26 اپریل 2019 15:44

اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی کام کروانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاق سے جواب طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی کام کروانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یونین کونسل 34 اسلام آباد کے چیئرمین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ قاضی عادل عزیز عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لوکل گورنمنٹ کا اختیار بھی استعمال کر رہے ہیں، لوکل گورنمنٹ کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر کا یہ اختیار نہیں، اسلئے لوکل گورنمنٹ کو ترقیاتی کاموں کے اختیارات بھی دیے جائیں۔ عدالت نے واٹر سپلائی سکیم کا ٹینڈر روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وفاق کو جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں