پاکستان کا بنگلہ دیش کے سابق صدرحسین محمد ارشاد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

منگل 16 جولائی 2019 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان نے بنگلہ دیش کے سابق صدر حسین محمد ارشاد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنرل حسین محمد ارشاد کا عرصہ صدارت اور جاتیہ پارٹی کی سربراہی بنگلہ دیش کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ ترجمان کے مطابق حسین محمد ارشاد نے سارک رکن ممالک کے پہلے سربراہ اجلاس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں