پاکستان کو حوالہ اور ہنڈی نے نقصان پہنچایا،پاکستان میں سیونگ ریٹ بہت کم ہے ،شبر زیدی
پوچھیں پیسے کہاں سے آئے تولوگ کہتے ہیں گفٹ آیا ہے ،کہوگفٹ کس نے دیا ہے تو جواب ملتا ہے جاننے والے نے دیا ہے، ایسے مسائل حل کرینگے ، کرپشن کے خاتمے کیلئے لوگوں سے بہتر طریقے سے نمٹنا ہوگا ، ملک بھر کا ٹیکس نظام آٹومیشن پر منتقل کیا جائیگا،ہمیں ہر ایک کو رجسٹرڈ کرنا ہوگا ، سیمینار سے خطاب
جمعہ 19 جولائی 2019 23:10
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تاہم بہت سے مواقع بھی موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کہاجارہاہے کہ پاکستان میں چیزیں درست سمت نہیں جارہی ،ہم نے ایک سٹڈی کی تو دیکھا کہ تمام کلائنٹس ہر سال 25 فیصد منافع کما رہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ کچھ لوگوں کے لیے پاکستان بہت اچھا اور کچھ کیلئے بہت برا بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کچھ بڑی کمپنیاں ہر سال 25 فیصد تک منافع کماتی ہیں،پاکستان میں صنعتوں کو ختم کرکے تجارت کو فروغ دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان جوتے بھی درآمد کرتا ہے کیونکہ پاکستان کی صنعت بند ہو رہی ہے۔ شبر زیدی نے کہاکہ پاکستان میں المیہ ہے کہ اصل آمدنی پر ٹیکس نہیں لیا گیا، پاکستان کو حوالہ اور ہنڈی نے نقصان پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں المیہ ہے کہ اصل آمدنی پر ٹیکس نہیں لیا گیا،جس سے پوچھوپیسہ کہاسے آیا کہتا ہے انعام نکلا ہے پوچھیں پیسے کہاں سے آئے تولوگ کہتے ہیں گفٹ آیا ہے ،کہوگفٹ کس نے دیا ہے تو جواب ملتا ہے جاننے والے نے دیا ہے،مسائل ہیں ہم ان کو حل کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے لوگوں سے بہتر طریقے سے نمٹنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مڈل مین کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ آڑہتی مافیا سوسائٹی کا استحصال کر رہا ہے جو بہت مہنگی اشیاء بیچتا ہے ،آڑھتی کا سیکٹر مکمل طور پر ٹیکس سے باہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماراسسٹم ہی ایسا ہے کہ مڈل مین ٹیکس سسٹم سے باہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کمپنیوں کو خسارہ اور مڈل مین کو فائدہ ہو تا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر کوئی مطالبہ کر رہا ہے کہ شناختی کارڈ والی شرط ختم کر دیں ،ہم مکمل آٹومیشن کیطرف جارہے ہیں ، ملک بھر کا ٹیکس نظام آٹومیشن پر منتقل کیا جائیگا،ہمیں ہر ایک کو رجسٹرڈ کرنا ہوگا ،ہم نے اپنا ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمار ا اگلا قدم مڈل مین کا مسئلہ حل کرنا ہے ،اگرپہلے کچھ غلط ہوا تو اب ہمیں درست کرنا چاہیے ،اب لوگوں کو سمجھ آرہا ہے کہ ہم نے کیا کرنا ہے ،موبائل والے غیر قانونی امپورٹڈ موبائل کو لیگل کرانا چاہتے تھے اسلیے انہوں نے ہڑتال کی ،ہم ریٹرن فارم اور ویلتھ ٹیکس فارم کو بہت آسان بنا دیں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا