سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم محمد رفیق عرف فیکا کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کر دی

انصاف کے ترازو کو متوازن رکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے مجرم کو کوئی ہمدردی نہیں مل سکتی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

منگل 20 اگست 2019 13:52

سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم محمد رفیق عرف فیکا کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم محمد رفیق عرف فیکا کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کر دی۔منگل کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت نے کہاکہ مجرم نے سپریم کورٹ کیساتھ کھلواڑ کیا ہے،سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اور لاہور رجسٹری میں ایک ساتھ دو ایک جیسی درخواستیں دائر کی گئیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ درخواستیں دائر کرتے وقت عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ انصاف کے ترازو کو متوازن رکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے مجرم کو کوئی ہمدردی نہیں مل سکتی۔چیف جسٹس نے کہاکہ دو قتل کرنے کیساتھ ساتھ مجرم نے انصاف کا بھی قتل کیا ہے،مجرم نے سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ محمد رفیق عرف فیکا نے 2012 میں سیالکوٹ میں دو افراد کا قتل کیا،لڑکی کو گھر نا ٹھہرانے پر محمد شمس اور عمر خورشید کو قتل کیا گیا،ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سزائے موت سنائی،ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں