ْاگر ہم ملک کو سرسبز بنائیں تو آئندہ نسل کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاسکتے ہیں ، اسد قیصر

ہر شخص کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے ، ایک بوڑھا، جوان، خاتون، بچہ اپنے حصے کا حق ادا کرے، ویڈیو پیغام

جمعرات 22 اگست 2019 14:18

ْاگر ہم ملک کو سرسبز بنائیں تو آئندہ نسل کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاسکتے ہیں ، اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اگر ہم ملک کو سرسبز بنائیں تو آئندہ نسل کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی کا شجر کاری کے حوالے سے قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہاکہ آئیں ملک کو شفاف اور سبز بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم ملک کو سرسبز بنائیں تو آئندہ نسل کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہر شخص کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ ایک بوڑھا، جوان، خاتون، بچہ اپنے حصے کا حق ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں