برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کی وزیر اعظم ہائوس آمد

وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی شاہی جوڑے کا پرتپاک خیرمقدم کیا

منگل 15 اکتوبر 2019 13:57

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کی وزیر اعظم ہائوس آمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو وزیر اعظم ہائوس آمد پر برطانوی شاہی جوڑے کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

شاہی جوڑے نے قبل ازیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی کالونی کا دورہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن سکول کی بچیوں میں گھل مل گئے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے سکول کے مختلف حصے دیکھے۔ اس موقع پر سکول انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو سکول سے متعلق بریفنگ دی اور انہیں پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں