پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے ہمراہ فیصل آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:37

پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے ہمراہ فیصل آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) نے فیصل آباد میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران ایک فعال غیر قانونی ایکسچینج قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ چھاپہ جنجوعہ بزنس سنٹر ، واپڈا سٹی, فیصل آباد میں مارا گیا جس میں 10 فون کنکشن بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا تاکہ قومی خزانے کو ان گرے اسمگلروں کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں