نواز شریف کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، مریم اورنگزیب

پیر 11 نومبر 2019 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق قیاس ا?رائیاں نہ کی جائیں، نوازشریف کی صحت سے متعلق اطلاع پارٹی ترجمان یا ڈاکٹر عدنان دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طبیعت سے متعلق پارٹی ترجمان یا ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے علاوہ کسی کی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں