چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کا ججز کے ہمراہ پریس روم کا دورہ ،صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض سے متعلق گفتگو

کورٹ رپورٹرز زبردست کام کررہے ہیں، امید ہے کورٹ رپورٹرز اسی طرح کام کرتے رہیں، چیف جسٹس اطہرمن اللہ

جمعہ 22 نومبر 2019 15:29

چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کا ججز کے ہمراہ پریس روم کا دورہ ،صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض سے متعلق گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ساتھی ججز جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی کے ہمراہ پریس روم دورہ کیا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی باقی ججز کے ہمراہ تھے ،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیاض محمود نے ججز کو خوش آمدید کہا ،سنیئر نائب صدر بلال شیخ نے بھی ججز کو پریس روم کے دورے پر خوش آمدید کیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض سے متعلق گفتگو کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کورٹ رپورٹرز زبردست کام کررہے ہیں، امید ہے کورٹ رپورٹرز اسی طرح کام کرتے رہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کورٹ رپورٹرز انصاف کی فراہمی کے عمل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں