پاک بحریہ کی جانب سے’’شجاعت کی روایت، جذبے کی حکایت‘‘ کے عنوان پر ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری

پیر 9 دسمبر 2019 13:20

پاک بحریہ کی جانب سے’’شجاعت کی روایت، جذبے کی حکایت‘‘ کے عنوان پر ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) پاک بحریہ کی جانب سے’’شجاعت کی روایت، جذبے کی حکایت‘‘ کے عنوان پر ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کردی گئی، خصوصی ڈاکومنٹری کا ٹائٹل دن کی مناسبت سے 9 دسمبر رکھا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں پاک بحریہ کی سبمیرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جنگ ستمبر 1965ء میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا ر خ تک نہ کر سکا۔ 1971ء میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کٴْکری کو 194ارکان سمیت سمندر بٴْرد کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا۔ آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ ’’سب سے اول ، سب سے بہتر" کا عزم لئے پاکستان نیوی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں